اشتہار

شمیم بی بی، پاکستان کی پہلی ڈرائیورخاتون

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: شمیم اختر نامی خاتون نے ساری روایات توڑکرمردوں کے شعبے ’’ٹرک ڈرائیونگ‘‘ میں پاکستان کی پہلی خاتون ٹرک ڈرائیورہونے کا اعزازحاصل کرلیا۔

روالپنڈی کی ترپن سالہ پہلی ٹرک ڈرائیورشمیم اختر نہ صرف ٹرک ڈرائیونگ کرتی ہیں بلکہ امورِخانہ داری بھی بھرپوراندازمیں انجام دیتی ہیں۔

شمیم بی بی ٹرک کے تمام متعلقہ امور انتہائی مہارت سے انجام دیتی ہیں جیسے ٹرک کا تیل پانی چیک کرنا ہو یا سامان لوڈ کروانا ہو۔

- Advertisement -

شمیم اختر کا کہنا ہے کہ اگر جذبہ ہو تو آپ کی راہ میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی ، انہوں نے کئی برس کار چلانے کے بعد خاندان کی مالی مشکلات بڑھنے پرٹرک چلانے کا فیصلہ کیا۔

شمیم بی بی نے اپنی کامیابی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کو شریک کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی ٹریننگ کے باعث ٹرک چلانے کے قابل ہوئی۔

شمیم بی بی نے پہلا سفرراولپنڈی سے آزاد جموں و کشمیر کے لئے سات ہزار اینٹوں کو لوڈ کرکے کیا اوراب وہ لوڈنگ کا سامان لے کرکسی بھی دور درازعلاقے کا سفر کرسکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں