امریکی خاتون اول مشعل اوباما کا پسندیدہ اور قیمتی سرخ گاؤن قومی عجائب گھر کی زینت بن گیا۔
مشعل اوباما نے اپنا پسندیدہ سرخ قیمتی گاؤن پہن کر گزشتہ سال وائٹ ہاؤس میں منعقد ایک تقریب امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ رقص کیا تھا، سرخ گاؤن کو امریکی فیشن ڈیزائنر جیسن واؤ نے تیار کیا تھا۔
مشعل اوباما کے پہنے ہوئے لباس کےعلاوہ ان کی سرخ رنگ کی سینڈل کو بھی عجائب گھر کی زینت بنایا گیا ہے، اس تاریخی عجائب گھر کے سو سال مکمل ہونے پرمشعل اوباما کے سرخ گاؤن اور سینڈل کو وہائٹ ہاؤس سے عارضی طور لیا گیا ہے، جو جنوری دوہزار پندرہ تک عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ گزشتہ سال خاتون اول نے یہی سرخ لباس زیب تن کر کے امریکی صدر اوباما کے ساتھ رقص کیا تھا، جس کو پوری دنیا میں سراہا گیا تھا۔