جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان کےغیرملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں 88 ملین امریکی ڈالرکی کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ستمبر 2015 کو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے میں 18,349.1 ملین امریکی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار معاشی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کچھ اس طرح ہیں۔

مرکزی بنک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 13,408.2 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر بنکوں کے پاس موجود ذخائر 4,940.9 ملین امریکی ڈالرہے۔

مرکزی بنک اوردیگر بینکوں کے پاس موجود رقم کا کل میزان 18,349.1 ملین امریکی ڈالرہے۔

اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ معاشی اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 ستمبر 2015 جو اختتام پذیر ہونے والے معاشی ہفتے کے اختتام پر مذکورہ ذخائر میں 88 ملین امریکی ڈالرکی کمی واقعہ ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں