اشتہار

بحرین نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

مناما: بحرین نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا.

بحرین نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دارالحکومت مناما سے ایرانی سفیر کو بہتر گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے، بحرینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اندرونی معاملات میں مسلسل مداخلت کررہا ہے اور فرقہ واریت کو ابھارتا ہے، جس سے ملکی حالات خراب ہورہے ہیں۔

بحرینی حکومت دو ہزار گیارہ میں عوامی انقلاب کے بعد ملک میں ہونے والے پُرتشدد واقعات کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز نویدرات کے علاقے سے دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کا اب تک کا سب سے بڑا ذخیرہ برآمد ہوا جبکہ ایران پاسداران انقلاب کے ارکان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی، جس کے بعد ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں