اشتہار

پاکستانی نژاد 2امریکی بہنوں نے بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑدیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک:‌ پاکستانی نژاد دو امریکی بہنوں نے کم عمری میں ناول لکھ کر بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز اٹھانے پر ملالہ یوسف زئی کو کئی عالمی ایوارڈز سے نوازا جارہا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ اب بیرون ملک مقیم پاکستانی نژاد خاندان بھی اپنی بیٹیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے نظر آرہے ہیں۔

- Advertisement -

روشنیوں کے شہر نیو یارک میں پندرہ سالہ صدف ایاز اور فورتھ گریڈ کی ہودا ایاز نے ناول لکھ کر کئی بڑے بڑے لکھاریوں کو پیچھے چھوڑ دیا، صدف کی کتاب (کراسنگ ریڈ لائٹس) میں کامیابیوں کیلئے ریڈ لائٹس کو پار کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔


ہودا ایاز نے (فریذ لینڈ) کے عنوان سے ایک کہانی تحریر کی، جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔


دونوں بہنوں کے والد ایاز صدیقی خود بھی کتابیں تحریر کر چکے ہیں مگر اب اپنی بیٹیوں کی خوب حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، صدف اور ہودا مستقبل میں مزید ناول لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں جبکہ تعلیمی میدان میں بھی خوب آگے جانا چاہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں