اشتہار

ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی، صدر اوباما

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: صدر اوباما کا کہنا ہے کہ ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی، بین الاقوامی برادری کی مدد سے ایران پرمعاہدے کی پاسداری کیلئے دباؤ ڈالتے رہیں گے، براک اوباما نے واضح کیا کہ شام میں روس کیساتھ کارروائی کے حوالے سے کوئی اتفاق نہیں.

واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کے دوران براک اوباما کا کہنا تھا کہ ایران پر بیلسٹک میزائل سے متعلق پابندیاں برقراررہیں گی۔ ایران کو معاہدے کی خلاف ورزی سے روکنے کیلئے بین الاقوامی برادری کےذریعے دباؤ ڈالتے رہیں گے، ایران کو سمجھنا ہوگا کہ برے برتاؤ کی قیمت پورے خطے کو ادا کرنی ہوگی.

امریکی صدر اوبامانے کہاکہ شام میں کارروائیوں سے متعلق روس کے ساتھ ذہنی ہم آہنگی نہیں تاہم بات چیت سے ہم آہنگی ممکن ہے، اوبامانے روس کی شام میں قیام امن کی کوششوں کو نتیجہ خیز قرار نہیں دیا.

- Advertisement -

دوسری جانب جنوبی کوریا کےصدرکیساتھ ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کیساتھ مذاکرات سے متعلق کسی نتیجے پر نہیں پہنچے کیونکہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے دوری سے متعلق کوئی عندیہ نہیں دیا گیا.

جنوبی کوریا کی صدر کا کہنا تھاکہ شمالی کوریا کو جوہری تکینیک سے دستبرداری میں سنجیدگی کا اظہار کرناہوگا، جنوبی کوریا اورامریکی صدر کی ملاقات اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ شمالی کوریا ممکنہ طور پرلانگ رینج میزائل کا تجربہ کرنے والا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں