اشتہار

استنبول میں میڈیا ہاؤسز پر پولیس کا دھاوا

اشتہار

حیرت انگیز

استنبول : میڈیا ہاؤسزپر پولیس کا دھاوے کیخلاف صحافیوں اور سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا عزم کیا.

استنبول میں پولیس نے دو ٹی وی چینلز کے دفاتر پر دھاوا بول دیا، صحافیوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی تاہم پولیس آنسو گیس اور واٹر کیننز کا استعمال کرکے دفتر میں داخل ہوگئی اور نشریات بند کرادی۔

- Advertisement -

مبصرین کے مطابق ٹی وی چینلز پر حملہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو خاموش کرانے کی کوشش ہے، ٹی وی چینل پر حملے کے بعد صحافیوں اورسول سوسائٹی سڑکوں پر آگئی اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔


پولیس کی کارروائی کو ملکی اور بین الاقوامی میڈیا ہاؤسز اور سیاست دانوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں