اشتہار

مقبوضہ فلسطین میں تیارمصنوعات پرمخصوص لیبل لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : یورپی یونین نے مقبوضہ فلسطینی بستیوں میں تیارکردہ اسرائیلی برآمدی مصنوعات پر مخصوص لیبل لگانے کو لازمی قرار دے دیا، اسرائیلی صدر تلملا اٹھے، انکا کہنا ہے کہ فیصلہ متعصبانہ اور نازی دور جیسا ہے۔

یورپین کمیشن نے تمام ممبر ممالک سے کہا ہے کہ یہودی غیرقانونی بستیوں گولان کی پہاڑیاں، مغربی کنارے اورمشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں بنائی جانے والی مصنوعات پر واضح طور پر ان جگہوں کا لیبل لگایا جائے کیوں کہ ان بستیوں کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے تاہم فیصلے کی پیچھے کوئی سیاسی وجہ نہیں ہے۔

- Advertisement -

یہ خصوصی شناختی لیبلنگ پھلوں، سبزیوں اور کاسمیٹکس مصنوعات کے لیے لازمی ہوگی۔

دوسری جانب اسرائیل نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یورپی یونین کے فیصلے کو امتیازی اورغیرمعمولی فیصلہ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کیا گیا ہے اور یہ قدم اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے چلائی جانے والی مہم سے متاثر ہوکر اٹھایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اسرائیل اور فلسطین امن مزاکرات بھی متاثر ہونگے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں