اشتہار

وزیراعظم نواز شریف کی فرانس کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مدد کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

مالٹا: وزیرِاعظم نواز شریف نے فرانس کو دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں مدد کرنے کی پیشکش کردی.

مالٹا دورے میں وزیراعظم نواز شریف نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کی، ملاقات میں فرانس میں دہشت گردی کے واقعے پر اظہار افسوس کیا، نواز شریف نے پیرس حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فرانس کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے.

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے مشترکہ دشمن ہیں۔

- Advertisement -

فرانسیسی صدر نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی قوم کے حوصلے اور جرات کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں