پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ہوشیار، خبردار: سعودی عرب میں مئی میں غیر معمولی سردی کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

مئی سعودی عرب میں گرم ترین مہینوں میں شمار ہوتا ہے لیکن رواں ہفتے کے آخر میں مملکت میں غیر معمولی سردی پڑنے کی پیشگوئی ہے۔

سعودی ویب سائٹ سبق کے مطابق ماہرین موسمیات نے رواں ہفتے میں مملکت کے بعض علاقوں میں سردی کی غیر معمولی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرد لہر بحیرہ روم سے آ رہی ہے اور اس سے شمالی حدود، الجوف، تبوک اور حائل سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جب کہ سرد لہر سے قصیم، مدینہ منورہ اور شمال مغربی ریاض کا علاقہ بھی کسی حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین نے کہا ہے کہ سال کے ان دنوں میں عام طور پر سردی نہیں ہوتی تاہم سرد لہر کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں موسم 4 سے 8 ڈگری کم ہوجائے گی۔ دوسری جانب طقس العرب کے ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ بحیرہ روم سے آنے والے بدھ سے شروع ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں