تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اسرائیل کا یورپی یونین کے امن مشن کو معطل کرنے کا اعلان

فلسطین : اسرائیل کی مقبوضہ فلسطین میں قیام امن کیخلاف روایتی ہٹ دھرمی برقرار ہے، اسرائیل نے یورپی یونین کے امن مشن کو معطل کرنے کا اعلان کردیا.

اسرائیل نے یورپی ممالک کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بننے والی اشیاء کی شناخت کی پالیسی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے یورپی امن مشن کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے قیام امن کے حوالے سے یورپی یونین اور اس کے نمائندوں سے سفارتی تعلق بھی ختم کردیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں تیار کی جانے والے برآمدی اشیاء پر اسرائیلی لیبل کو مسترد کردیا گیا تھا، جس پر اسرائیلی حکومت سراپا احتجاج ہے۔

Comments

- Advertisement -