جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

ڈونلڈٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ری پبلکن متوقع صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی جاری ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی لگانے اورامریکا میں رہائش پذیرمسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کرڈالا.

مسلمانوں کیخلاف بیان پر امریکی میڈیا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کی جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پروائٹ ہاؤس نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈونلڈٹرمپ کے بیان کو امریکی اقدار کے منافی قراردیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی بل آف رائٹس تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، ایسا کچھ ہماری اقدار کے خلاف ہے.

امریکی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوارکی دوڑ میں شامل ڈونلڈٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزبیان بازی کا بازار گرم کر رکھا ہے، حالیہ تقریر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا ٹرمپ کا بیان متعصبانہ ہے، تعصب کے بہانے انسداد دہشتگردی اقدامات نہیں ہوسکتے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں