تازہ ترین

ماسکو: بس اسٹاپ پردیسی ساختہ بم کا دھماکا، 4افرادزخمی

ماسکو:‌ روسی دارلحکومت ماسکو کے بس اسٹاپ پر دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دھماکہ دیسی ساختہ بم کا تھا۔

روسی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں نامعلوم حملہ آور نے دیسی ساختہ بم سے بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر حملہ کردیا، بم حملے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.

Comments

- Advertisement -