منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے ایک دن میں خام تیل کی قیمت میں چھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکہ کے جانب سےخام تیل اسٹاکس کے اعداد وشمارکے اجراء کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں چھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین القوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت تینتیس ڈالر بیس سینٹس پرٹریڈ کررہی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ رسد میں اضافہ اور طلب میں کمی ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ ہفتے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی کے باعث سپلائی متاثرہونے کے ممکنہ خدشات پرخام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم اب تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ یہ کشیدگی خام تیل کیلئے مثبت نہیں منفی ثابت ہوگی۔

دوسری جانب چین میں جاری معاشی سست روی بھی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں