جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس تاریخ کی بلند ترین سطحوں پر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکس تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیاہےتو دوسری جانب خام تیل درآمدی بل میں بھی چالیس فیصد کی کمی ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مسلسل گرتی جارہی ہےخام تیل کی قیمت انتیس ڈالر جب کہ عرب لائٹ کی قیمت پچیس ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان کے خام تیل درآمدی بل میں میں چالیس فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

مالی سال دوہزارچودہ پندرہ میں خام تیل کے درآمدی بل کاحجم چھ ارب انہترکروڑڈالرتھا جو کہ رواں سال کم ہوکر تین ارب اسی کروڑڈالرہوگیاہے یعنی رواں مالی سال کے پانچ ماہ کے دوران حکومت کو دوارب نواسی کروڑڈالر کی بچت ہوئی۔

اس تمام صورت حال کے باجود پاکستانی عوام کوسستے پیٹرول کا کوئی فائدہ نہیں ہوا،گزشتہ سال میں حکومت نے پیٹرول محض دو روپے سستا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں