اشتہار

اوباما، نریندر مودی سوشل میڈیا پرمقبول ترین حکمران ہیں: سروے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: سوشل میڈیا کےذریعے عوام سے رابطہ رکھنے والے حکمرانوں کا ایک انوکھا سروے سامنے آیا ہے جس کی مطابق امریکی صدر باراک اوباما اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی دنیا کے مقبول ترین حکمران ہیں۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 90 فیصد حکومتیں فیس بک پربھی موجود ہیں، 87 سربراہانِ مملکت، 82 حکومتی سربراہ اور 51 وزرائے خارجہ فیس بک پرپیج چلا رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اقوام متحدہ کے 193 ممبرممالک میں سے 169 فیس بک پر اپنا پیج چلا رہے ہیں۔

- Advertisement -

سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ 46 ملین لائیکس کے ساتھ سب مقبول حکمران ہیں جبکہ بھارتی حکمران نریندر مودی 31 ملین مداحوں کے ساتھ دوسرے نمبرپرہیں اور بھاری وزیراعظم آفس کا پیج بھی10.1 ملین لائیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب ترکی صدر رجب اردگان، انڈونیشن صدرجاکو وڈوڈو اور مصری صدر عبداللہ المصری پانچ ملین لائیکس کے ساتھ تیسرے سے پانچویں نمبر پرہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں