تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی ایران کشیدگی برقرار، سعودی عرب کا جوہری بم بنانے کا امکان

ریاض: مشرق وسطیٰ میں ایران کےاثرکوکم کرنےکیلئے سعودی عرب کا ایٹم بم بنانے پرزور جبکہ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب نےعالمی طاقتوں سے مذاکرات ناکام بنانے کی بھرپورکوشش کی۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیرنےایران کےجوہری ہتھیاروں کےخطرےسےنمٹنےکےلیےجوہری بم بنانےکےامکان کو ردکرنے سےانکار کردیا۔

وزیرخارجہ عادل الجبیرکاکہناہےکہ ایران کی جانب سےخطرےکی صورت میں ان کاملک وہ سب کچھ کرے گا جواپنے لوگوں کی حفاظت کےلیےدرکار ہے۔

دوسری جانب سےایران کےوزیر خارجہ جواد ظریف کاکہنا ہےکہ سعودی عرب نےامریکی گانگریس کے ساتھ مل کر عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات کو ڈی ریل کرنےکےلیےہرممکن کوشش کی جبکہ عالمی اقتصادی فورم کے دوران سعودی عرب کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -