اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں گذشتہ تین سالوں کے دوران قرض کی ادائیگیوں میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ بات انہوں نے سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہی، سینیٹرسلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں سالانہ 1.4 کھرب ڈالر قرض ادائیگیوں پر استعمال ہورہے تھے جو اب 1.59 کھرب تک پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ خط غربت سے نیچے زندگی گذاررہی ہے ۔اورآدھے سے زیادہ بجٹ صرف قرض کی ادائیگیوں پراستعمال ہورہا ہے۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عام آدمی پر ہر مہینے پیٹرول اور ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں اضافے کے ذریعے مزید ٹیکس لگا دیئے جاتے ہیں۔
مشترکہ مفادات کونسل کے ذریعے ٹیکس نظام میں بنیادی اصلاحات کی جائیں تاکہ کسی صوبے کو اس پر اعتراض نہ ہو۔