اشتہار

جرمن چانسلرتارکینِ وطن کی حمایت میں اپنے شہریوں کے خلاف صف آراء

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی میں تارکین وطن کے خلاف بڑھتے ہوئےنفرت انگیز رویے کےخلاف جرمن چانسلرمیدان میں آگئیں، قدامت پسندوں کےمہاجرین مخالف رویے اوراقدامات کوشرمناک قراردے دیا۔

مغربی ذرائع ابلاغ کےمطابق جرمن حکومت نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مہاجرین کےخلاف سامنے آنے والے رویے کو ملک کیلئےباعث شرم قراردیتے ہوئےاس کی شدید مذمت کی ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کےترجمان کا کہناہے کہ ’مہاجرین کی بس کو روکنےوالے مردہ دلوں کے حامل لوگ ہیں‘۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مشتعل مظاہرین نےمہاجرین کی بس کو روک کرتارکین وطن کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔

گزشتہ روزبھی مہاجرین کیلئےبنائے گئے ریفیوجی سینٹرمیں آتشزدگی کے موقع پر قدامت پسندوں نےتالیاں بجا کرخوشی کا اظہارکیا تھا اور آگ بجھانے والے عملے کو کام کرنے سے روکنے کی کوشش بھی کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں