اشتہار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم کیلئےسیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ دے دی۔ دورکنی سیکورٹی وفد دھرم شالا میں انتظامات سے مطمئن ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی تیم کل دوپہر بھارت روانہ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیاہےکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ پاک بھارت میچ پرچھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت کیلئے کلین چٹ دے دی۔ دورکنی سیکورٹی وفد دھرم شالا میں انتظامات سے مطمئن ہے۔

- Advertisement -

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کےمطابق انیس مارچ کوہوگا۔ بھارتی میڈیاکےمطابق وزیرداخلہ راج ناتھ،آئی جی پولیس اور ڈسٹرکٹ کلکٹر نے پاکستانی وفد کو ہرممکن سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور کی قیادت میں بھارت پہنچی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وفد نے ہماچل پردیش میں ہوٹل اوربس روٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا۔ سیکورٹی ٹیم مکمل معائنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرےگی جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہوگا۔ لیکن آثار اچھے ہیں اور دورے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں۔

علاوہ ازیں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کی جاری ہے، ہماچل پردیش کے وزیراعلٰی ویر بہادرا سنگھ نے پاک بھارت میچ کے لئے پھر سے ہاتھ کھڑے کرتے ہو ئے سیکیورٹی دینے سے انکارکردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج ہوا تو کچھ نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں