اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور ایم کیو ایم کو را کی فنڈنگ کے حوالے سے سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے تحریری دستاویزات بھی ایف آئی اے کے سپرد کی۔
ایف آئی اے نے سرفراز مرچنٹ کو بطور گواہ طلب کیا تھا، وہ گذشتہ رات ہی لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے، سرفراز مرچنٹ آج اپنا بیان ریکارڈ کراکے واپس روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ کو پاکستان تک آنے کیلئے ایف آئی اے نے دو بار سمن بھیجے، پہلی بار سرفراز مرچنٹ نےپاکستان طلبی کے سمن کی زبان پراعتراض کیا تھا۔