اشتہار

پنامہ لیکس: پی ٹی آئی کارکنان کا لندن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: پاناما لیکس میں نام منظرِعام پرآنے کے بعد لندن میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق پارک لین لندن میں واقع وزیراعظم نواز شریف کے اپارٹمنٹ کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پروزیراعظم کے پاناما لیکس میں نام منظر عام پر آنے کے بعد ان سے استعفے کے نعرے درج تھے۔

- Advertisement -

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے عزیزوں کانام پاناما لیکس پر منظرعام پرآنے کے بعد انہیں اس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا انہیں فی الفور استعفیٰ دے کرخود کو احتساب کیلئے پیش کردینا چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں