اشتہار

بھارت میں آم توڑنے پرکمسن بچہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں بغیراجازت باغ سے آم توڑنے پر 10 سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے نواحی گاؤں ستوارا کے رہائشی رام اجاگر دیویدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ شادی میں گیا تھا لیکن اپنے تینوں بچوں ستیم دیویدی، منداکنی دیویدی اور شیوم دیودی کو گھر پر ہی چھوڑ گئے تھے۔

قریبی ذرائع کے کہنا ہے کہ 10 سالہ ستیم رات 10 بجے اپنے دوستوں رنکو ، دھیرج اور لوکیش کے ہمراہ یہ بتا کر باہر گیا کہ وہ قریب میں واقع آم کے باغ میں جارہا ہے، رات گئے جب رام اجاگر اپنی بیوی کے ہمراہ گھر واپس پہنچا تو ستیم کو گھر میں نا پاکر اس کی تلاش شروع کردی، صبح 7 بجے گاؤں والوں نے رام اجاگر کو بتایا کہ اس کا بیٹا آم کے باغ میں بے سدھ پڑا ہوا ہے۔

- Advertisement -

رام اجاگر اپنے بیٹے کو اسپتال لے گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق ہوگئی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ستیم کو اس کی قمیض سے ہی گلا گھونٹ کر مارا گیا ہے، رام اجاگر نے غوثین گنج تھانے میں اپنے بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس نے ستیم کے تینوں دوستوں کو شامل تفتیش کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باغات کے مالکان کو عام طور پر بغیراجازت آم توڑنے پر اعتراض ہوتا ہے اور اس پر جھگڑے بھی ہوتے ہیں تاہم نوبت قتل تک نہیں پہنچتی، ستیم کے منہ میں مٹی کی بڑی مقدار موجود تھی جس کی وجہ سے اس کا اندزہ نہیں لگایا جاسکتا کہ مرنے سے پہلے اس نے آم کھایا تھا یا نہیں تاہم اس کے لئے بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کرنا پڑے گا، اس سے یہ بات بی واضح ہوجائے گی کہ کہیں یہ معاملہ زیادتی کا تو نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں