جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

سابق مشیر خزابہ بلوچستان ’’ خالد لانگو‘‘ کی حفاظتی ضمانت منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کی بارہ روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد استعفی دے کر اچانک غائب ہوجانے والے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو منظر عام پر آتے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ’’بارہ روزہ‘‘ حفاظتی ضمانت منظور کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سابق مشیر خزانہ نے حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، جس کی سماعت جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس الطہرمن اللہ پر مشتمل بینچ نے کی، عدالت نے دورانِ سماعت فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں نیب کی جانب سے سابق  مشیر خزانہ  دو سمن جاری کیے جاچکے ہیں، سابق مشیرخزانہ پہلےسمن پرنہ تحقیقات کے لئے حاضر نہیں ہوئے تو نیب نے دوسرا سمن جاری کردیاتھا اور ملزم پر واضح کیا گیا تھا اس سمن کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہونگے۔

واضح رہے چھ مئی کو بلوچستان کے علاقے جی اوآر کالونی میں نیب نے چھاپہ مارتے ہوئے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے 63 کروڑ روپے کی مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی کے علاوہ 4 کروڑ روپے  کے  سونے کے زیورات برآمد کیے گئے تھے ، جب کہ سیکریٹری خزانہ کی گاڑی سے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے برآمد کئے گئے تھے ۔

بلوچستان کی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔ ڈی جی نیب بلوچستان

یار رہے سیکریٹری خزانہ اس وقت نیب کے زیر حراست جسمانی ریمانڈ پر موجود ہیں، دوران تفتیش ملزم نے گیارہ اہم افراد کے ناموں پر سے پردہ ہٹایا تھا، جس کی نشاندہی پر قومی احتساب بیورو نے کراچی سے سیہل مجید نامی شخص کو سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں