جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

قطر کی عمارت بین الاقوامی اعزاز کے لیے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

دوحا: قطر میں اسلامک اسٹڈیز کی خوبصورت عمارت کو رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی جانب سے پہلے بین الاقوامی اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس اعزاز کے لیے دنیا بھر کے ماہر تعمیرات اہل ہیں۔ قطر کی نامزد شدہ عمارت حماد بن خالد یونیورسٹی کا ایک کالج ہے اور یہ گلف کی واحد عمارت ہے جو اس اعزاز کے لیے نامزد کی گئی ہے۔

qf

گزشتہ برس مارچ میں کھولی جانے والی یہ عمارت 35 ہزار 270 اسکوائر میٹر رقبے پر مشتمل ہے اور یہاں دینیات کی اعلیٰ تعلیم دی جاتی ہے۔

اس کو تعمیر کرنے والی کمپنی کا نام منگرہ وائی وارز آرکیٹکٹ ہے۔ عمارت میں ایک مسجد بھی موجود ہے جس میں 1800 افراد بیک وقت نماز ادا کرسکتے ہیں اور یہ قطر کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔

پروجیکٹ کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر جاسم طلعفت کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ اس نامزدگی پر بہت خوش ہیں اور اس پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

رائل انسٹیٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس کی جانب سے منعقد کیے جانے والے اس اعزاز کے لیے 50 ممالک کی جانب سے انٹریز بھیجی گئی ہیں۔ ایوارڈ کا اعلان رواں برس دسمبر میں کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں