اسلام آباد: ایئر پورٹ سکیورٹی فورس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے گجرات سے اٹلی جانے والے مسافر کے سامان سے 6کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کا تعلق گجرات سے ہے جو غیر ملکی پرواز کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا،تاہم اسلام آباد ایئر پورٹ پر گرفتار ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے سامان کے اندر منشیات چھپا رکھی تھی، شک کی بنیاد پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو خفیہ طور چھپائی ہوئی 6کلو ہیروئن برآمد ہوئی ۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔