اشتہار

بھارت نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کا اہل نہیں،امریکی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : بھارت کی نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کی خواہش پوری نہ ہونے کاامکان،امریکی اخبار کاکہناہےکہ بھارت رکنیت کااہل نہیں ہے.

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نےاپنے اداریئے میں اعتراف کیا کہ اوباما انتظامیہ بھارت کو این ایس جی میں شامل کرنے کی شدید خواہشمند ہے،لیکن بھارت اب بھی ان اڑتالیس ممالک کے گروپ میں شامل ہونے کا اہل نہیں جو غیر عسکری مقاصد کے لیے جوہری مواد کی خریدوفروخت کرتے ہیں.

امریکی اخبار کاکہناہےکہ صدراوبامابھارت کی نیوکلیئرسپلائرزگروپ کی رکنیت کےلیےلابنگ کرنےمیں مصروف ہیں،نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی رکنیت سے متعلق درخواست پر سماعت رواں ماہ ہوگی.

- Advertisement -

امریکی اخبار کے مطابق گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کی صورت میں بھارت پاکستان کی رکنیت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکتاہے،تاہم چین کی مخالفت بھارت کی رکنیت کی خواہش کوپورا ہونے سےروک سکتی ہے.

امریکی اخبار کے مطابق 2008 میں بش انتظامیہ سے ایک معاہدے کےتحت بھارت اس ضمن میں بعض ذمے داریوں اور لائحہ عمل پر عمل کرنے کے لیے رضامند تھا،جن پر نیوکلیئرسپلائرزگروپ کے سارے ممالک پہلے ہی عمل کررہے ہیں.

یاد رہے گذشتہ دنوں نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونرکاواشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کہ صدر اوباما کے مطابق بھارت نیو کلئیر سپلائر گروپ کا ممبر بننے کی اہلیت رکھتا ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبرشپ پر چین کا کہناتھا کہ اگر بھارت ممبر بنے گا تو پاکستان کو بھی بنانا چاہیے ورنا دونوں ممالک سے کسی کو بھی ممبر شپ نہ دی جائے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں