تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

حکومت کی مبہم افغان پالیسی ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاک افغان سرحدی کشیدگی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبہم افغان پالیسی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں باعث تشویش ہیں۔ خطے کی صورتحال اس قسم کے واقعات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

طور خم سرحد پر افغان فورسز کی فائرنگ *

عمران خان نے حکومت کی خارجہ پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی مبہم افغان پالیسی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن پاکستان اور افغانستان ہی نہیں پورے خطہ کی اہم ضرورت ہے۔ ملکی سلامتی اور سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔

پاک افغان سرحد طور خم پر کشیدگی، طور خم اور لنڈی کوتل میں کرفیو نافذ *

چیئرمین تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ حکومت اعلیٰ سطح پر افغان انتظامیہ کے ساتھ معاملہ اٹھائے۔

طور خم بارڈر پر افغان فورسز کی اشتعال انگیزی سے 9 شہری زخمی ہوئے تھے جس پر پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

Comments

- Advertisement -