تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کراچی: اویس شاہ کو اب تک بازیاب نہ کرایا جاسکا،سر توڑ کوششیں جاری

کراچی : چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ کو اب تک بازیاب نہ کرایا جاسکا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی اب تک درج نہیں ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سر توڑ کوششوں کے باوجود سراغ نہ مل سکا، عینی شاہدین کے مطابق اویس شاہ کو اغوا کرنے والوں نے پولیس کیپ پہن رکھی تھی اغوا کاروں کی گاڑی شہر کی سڑکوں پر پھرتی رہی، گاڑی کی آخری لوکیشن منگھوپیر بتائی گئی، منگھو پیر میں گاڑی کی موجودگی سے شبہہ طاہر کیا جارہا ہے کہ مغوی کو بلوچستان لے جانے کی کوشش کی گئی؟

جس کے بعد سندھ بلوچستان کے تمام داخلی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے، سندھ بلوچستان کے سنگم پر واقع حب شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے، ایس پی لسبیلہ ضیا مندوخیل کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کےبیٹے کی بازیابی کے سلسلے میں پولیس نے شہرکے داخلی اورخارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی ہے اورآنے جانے والی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔

اویس شاہ کیس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا اعلی سطح اجلاس میں اویس شاہ کے اغوا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اویس شاہ کا اغوا بڑا سیکیورٹی لیپس ہے۔ پولیس اور دیگر ایجنسیوں کو اس وقت تک پتہ نہیں چلاجب تک اہل خانہ نے رپورٹ نہیں کی، یہ بات حیرت انگیز اور افسوس ناک ہے۔

قائم علی شاہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ سے بھی ملے اور ان سے اب تک کی گئی کارروائی کے حوالے سے بات چیت کی۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ اویس شاہ کے کیس کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، دہشت گرد تنظیمیں اس ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، کراچی آپریشن تیزی سے جاری ہے تاہم آپریشن کو مزید موثر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے ایڈوکیٹ اویس شاہ کو پیر کی دوپہر ڈھائی بجے کلفٹن کے سپر اسٹور کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا، عینی شاہدین کے مطابق اویس شاہ کو اغوا کرنے والوں نے پولیس کیپ پہن رکھی تھی ، عدالت عالیہ کے سب سے بڑے جج کے بیٹے کے اغوا نے پوری انتظامیہ کو ہلا کررکھ دیا۔

Comments

- Advertisement -