جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

‘میں کوئی لاش نہیں جو کام نہیں کر سکتی’

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور امید سے ہیں اور چند ہفتے قبل ہی کرینہ اور ان کے شوہر سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کی جس کے بعد میڈیا میں طوفان آگیا۔ تاہم میڈیا میں کرینہ کے حوالے سے کیے جانے والے تبصروں اور خبروں نے کرینہ کپور کو غصہ دلا دیا اور ایک انٹرویو میں انہوں نے میڈیا کی ٹھیک ٹھاک کلاس لے ڈالی۔

کرینہ کے حاملہ ہونے کی خبر کے بعد سب سے پہلا سوال یہ اٹھا کہ کیا وہ اپنی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ جاری رکھ پائیں گی یا نہیں۔ ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کرینہ کپور میڈیا پر برس اٹھیں، ’میں حاملہ ہوں، کوئی لاش نہیں جو کام نہیں کر سکتی‘۔

k1

میڈیا میں اس بات پر بھی بحث کی جانے لگی کہ کیا کرینہ فلم کی شوٹنگ میں ڈھیلے ڈھالے لباس استعمال کریں گی، ان کے کام کرنے کے اوقات کیا ہوں گے، اس کے بعد ان کے مستقبل کے کیا منصوبے ہوں گے اور کیا وہ اپنا کیریئر جاری رکھ پائیں گی۔

کوریا کی بسوں میں حاملہ خواتین کے لیے خصوصی الارم نصب *

کرینہ نے تمام سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماں بننا ایک عام بات ہے اور میڈیا کو اسے ہوا بنانے کی ضرورت نہیں۔ ’براہ مہربانی میڈیا مجھ سے کسی خلائی مخلوق جیسا سلوک کرنا بند کردے‘۔

k2

انہوں نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں گی۔ ’اگر کسی کو میرے ساتھ کام کرنے میں مسئلہ ہے تو وہ میرے ساتھ کام نہ کرے۔ میں اپنا کام نہیں چھوڑوں گی‘۔

مودی کی حاملہ خواتین کے مفت علاج کی ہدایت *

کرینہ نے کہا کہ یہ 2016 ہے کوئی اٹھارویں صدی نہیں۔ ’میرا خیال ہے اس دور میں بھی چیزوں کو اس طرح نہیں دیکھا جاتا ہوگا جیسے آج دیکھا جاتا ہے۔ اس وقت لوگوں میں تمیز اور تہذیب زیادہ تھی‘۔

k3

کرینہ کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ ایکتا کپور اور سونم کپور کی بہن ریحا کپور کی ہدایت کاری میں بن رہی ہے جبکہ سونم کپور بھی فلم میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں