تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کشمیریوں پر ظلم و ستم، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج

کرناٹک : مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم کے موضوع پر کرناٹک میں مباحثے کا انعقاد کرنے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، کشمیریوں پر ظلم و ستم کے موضوع پر مباحثے میں بھارت کیخلاف نعرے لگ گئے، بھارت نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف بغاوت سمیت انڈین پینل کوڈ آئی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم پر الزام عائد کیا گیا کہ مباحثے میں بھارت مخالف نعرے لگائے گئے۔

دو روز قبل ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں واقع یونائیٹڈ تھيولوجیكل کالج میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایک مباحثے کا انعقاد کیا گیا تھا، بحث کے دوران طالب علموں کے ایک گروپ نے بھارت مخالف نعرے لگائے، جس کے بعد کچھ طالب علموں نے ان کی مخالفت کی اور دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے بھارت مخالف نعرے لگائے جانے کے خلاف احتجاج کیا اور ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے انسانی حقوق کی تنظیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے، اس دوران مظاہروں اور احتجاج میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے اب تک تقریباً 60 سے زائد کشمیری ہلاک جبکہ ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -