جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ملک میں عالمی معیار کا پیٹرول فروخت کرنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں یکم ستمبر سے عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں یکم ستمبر سے ملک بھر میں کم معیاری پیٹرول کی فروخت بند کرنے کی منظوری دی گئی.

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے مطابق یکم ستمبر سے کم معیاری پیٹرول کی بجائے عالمی معیار کا 92 رون پیٹرول فروخت کیا جائے گا اور موجودہ پیٹرول کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی جائے گی.

- Advertisement -

اجلاس میں کہا گیا کہ نیا پیٹرول ماحول دوست اور گاڑیوں کے انجن کی لائف میں اضافہ کرے گا،تاہم ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ بھی ہوجائے گا.

*اسلام آباد : ملک میں غیرمعیاری پیٹرول کی درآمداور فروخت پر پابندی کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں اس وقت موجود کم معیاری پیٹرول 87 رون کی تیاری، فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا.

وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو سمری بھی ارسال کی تھی.

واضح رہے کہ پاکستان کے پڑوسی ملک ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی استعمال ہونے والے پیٹرول کا کم سے کم معیار 92 رون ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں