اشتہار

بھارت کے سرکاری ریڈیو کا بلوچی سروس شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور بھارت کے ناپاک عزائم ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے، بھارت کے سرکاری ریڈیو کا بلوچی زبان میں سروس شروع کرنے کا اعلان ہے۔

بھارت کے آل انڈیا ریڈیو نے بلوچی زبان میں سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی نریندرمودی نے منظوری بھی دے دی ہے۔
پاکستان لوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ پاکستان بار بار اٹھاتا رہا ہے تاہم اب بھارت نے خود ہی یہ ثابت کر دیا کہ بلوچستان میں شر پسندی کے پیچھے ان کا ہاتھ ہے۔

اس سے قبل مودی اپنی پاکستان مخالف تقریر میں بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف بھی کرچکے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ بھارت کا بلوچی زبان سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں اور یہ زبان اس کے کسی حصے میں نہیں بولی جاتی لیکن سی پیک اور پاکستان دشمنی میں اندھا بھارت اوچھے ہھتکنڈوں پر اترآیا ہے، بلوچی میں سروس شروع کرنے کا مقصد پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے کے سوا کچھ نہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نریندرمودی کے زہریلے بیان کے بعد آل انڈیا ریڈیو سے بلوچی سروس کا آغاز اس بات کا ایک اور کھلا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں