اشتہار

نیویارک میں ایک ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈیو کومو کا کہنا ہےکہ شہر کے اہم مقامات پر ایک ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈیو کومو کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر میں ہونے والا دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی تھا تاہم تاحال اس میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

امریکہ میں حکام کے مطابق ہفتےکی رات نیویارک سٹی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

- Advertisement -

نیویارک کےگورنر کومو کا کہنا تھا کہ دھماکے سے واضح نقصان ہوا ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ کوئی جان ضائع نہیں ہوئی۔

اینڈریو کومو کے مطابق شہر کے اہم مقامات پر ایک ہزار اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس کسی نے بھی یہ بم رکھے ہیں،ہم انہیں ڈھونڈ لیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے چند بلاک کے فاصلے پر ایک دوسری مشتبہ چیز کی تفتیش بھی کی جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ مشتبہ شے ایک پریشر کوکر ہے جس سے کئی برقی تاریں اور ایک موبائل فون منسلک تھیں۔

دوسری جانب نیویارک کے میئر بل دا بلیسیو کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے علاقے چیلسی میں ہونے والا دھماکہ دانستہ کارروائی تھا۔ تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس کا یا پھر اس سے قبل پڑوسی نیو جرسی میں ہونے والے دھماکے کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں: نیویارک کےمرکزی علاقے مین ہٹن میں دھماکہ،29افرادزخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی شہر نیو یارک کےمرکزی علاقے مین ہیٹن چیلسی میں دھماکاہوا ہے،جس کے نتیجے میں29 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں