جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

بھارت،پاکستانی ہائی کمشنر کوانتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت چھوڑنے بہ صورت دیگر سخت نتائج کے لیے تیار رہنے کی دھمکیاں  دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت کے جنونی رہنماؤں نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو تین بار دھمکی آمیز کالیں کی ہیں اور فوری طور پر بھارت چھوڑنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی سفارتخانے نے بھارت نہیں چھوڑا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ذرائع کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی دیے جانے کے بعد پاکستانی سفارتی عملے کو ہائی کمیشن میں اکھٹے ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی مودی سرکار نے پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے کشمیر کے حق میں آواز بلند کرنے پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ہائی کمشنر عبدالباسط مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اُٹھانے کے بعد سے بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہیں اور آج لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد کھلی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں