تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

افغانستان نے بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کی حمایت کردی

نئی دہلی : افغانستان نے بھارت کےکنٹرول لائن پر سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم فیصلے کئے ہیں ۔

پچاس لاکھ سے زائد افغان باشندوں کو پناہ دینے کے باوجود افغانستان نے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں افغان سفیر ڈاکٹر محمد ابدالی نے کنٹرول لائن پر سرجیکل اسٹرائیک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں جہاں کہیں بھی ہوں انکے خلاف سخت کارروائیاں ہونا چاہیئں۔

بھارت میں افغان سفیرڈاکٹر محمد ابدالی نے بھارتی وزیراعظم کی چاپلوسی کرتے ہوئے بھارت کے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کئے گئے دکھاوے کے اقدامات کو بھی سراہا۔

افغان سفیر نے خطے کے دیگر ممالک پر بھی زور دیا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کوسراہا جانا چاہیئے۔

بھارت میں افغان سفیر نے کہا کہ افغانستان تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف ہے اور ان میں کوئی امتیازنہیں کرتا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھمبھر، کیل، تتہ پانی اور لیپا سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی، جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا، اس واقعہ میں پاک فوج کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔


مزید پڑھیں : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید


ایل او سی پر فائرنگ بعد ہی بھارتی ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کیں۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کے بھارتی دعوی کو مسترد کردیا


تاہم آئی ایس پی آر نے لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے ایسے جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -