اشتہار

امریکا نے دہشتگردوں کی جعلی ویڈیوز بنانے کیلئے54کروڑ ڈالرز دیئے،برطانوی اخبار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے دہشتگردوں کی جعلی ویڈیوز بنا کر دنیا کو گمراہ کیا ، امریکہ نے منفی پروپیگنڈے کیلئے پچاس کروڑ ڈالر سے زائد برطانوی فرم کو دیے۔

بیورو آف انسٹی گیٹو جرنل ازم اور برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کی پبلک ریلیشنز فرم بیل پوٹنگر نے ایک سائیکولوجیکل آپریشن میں دہشت گردوں کی جعلی ویڈیوز بنانے کیلئے پینٹاگون کے ساتھ ملکر کام کیا ۔

امریکا نے عراق میں دہشت گردوں کی جعلی ویڈیوز بنوانے کیلئے برطانوی فرم کو چوون کروڑ ڈالرز ادا کیے گئے، عراق میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے سارے معاملے میں اہم کردار اداکیا، ان کے دستخط کے بعد فرم کا سارا کام آگے جاتا تھا۔

- Advertisement -

us

برطانوی فرم، پینٹاگون، سی آئی اے اور نیشنل سیکورٹی کونسل کو رپورٹ کرتی تھی، برطانوی فرم بیل پوٹنگر کے سابق چیئرمین لارڈ ٹم بیل نے جعلی ویڈیو بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

فرم کے سابق ملازم مارٹن ویلز نے بتایا کہ وہ سائیکولوجیکل آپریشنز کی خفیہ ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کیلئے بغداد گئے، ہمیں ایسی ویڈیوز بنانا ہوتی تھیں، جس میں ہمیں القاعدہ کی فوٹیج استعمال کرنا ہوتی تھیں۔

واضح رہے کہ اس خفیہ آپریشن کا آغاز دوہزارتین میں عراق میں امریکی مداخلت کے فوری بعد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں