اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارت کی ترقی کو پائیدار بنانے کے لیے پاکستان کی طرف سے تجارت کو آزادانہ بنانا ناگزیر ہے۔
ترکی اور تھائی لینڈ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدوں کے سلسلہ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ کاروباری برادری پرزور دیا کہ وہ اپنی تجارت بچانے کا رویہ اختیار کرنے کی بجائے جارحانہ نوعیت کی تجارت کریں۔
وفاقی وزیر تجارت نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ پاکستان کی مقامی صنعت کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا تاہم تجارت کو آزادانہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جو کہ پاکستانی معیشت اور تجارت کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ آزدانہ تجارت کے لیے معاہدوں میں پاکستان کی صنعت کے تحفظ کے لیے نئے بنائے گئے قوانین پر عملدر آمد کیا جائے گا۔
اس موقع پر پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسراحسان ملک نے وزارت تجارت کی سٹریٹجنگ تجارتی پالیسی کا دائرہ کار وضع کرنے کوششوں کو سراہا ۔