جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

کمیٹی چوک سے آمر کو بھگایاتھا،چوروں کو بھی بھگائیں گے،شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہےکمیٹی چوک شہیدوں کا چوک ہے اس جگہ سےآمر کوبھگایاتھا اور اب ان چوروں کو بھی بھگائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکاکہناہےکہ وہ راولپنڈی کی اور راولپنڈی ان کی جان ہے،عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر آج دوپہر دو بجے نماز جمعہ کے بعد لال حویلی پہنچیں گا اورہم حکمرانوں کو بھگا کر دم لیں گے۔

شیخ رشید کا میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہناتھاکہ بزدل حکمرانوں اور سیاستدانوں سے نہیں ڈرتے،انہوں نے کہاکہ جمعے کی نماز کے بعد عوام بڑی تعداد میں کمیٹی چوک پہنچے گیں اور اسی چوک سے ایوب خان کو 1968میں بھگایا تھا اسی چوک سے حکمرانوں کو بھی بھگا کر دم لیں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ملک بچانے نکلے ہیں تم آؤ ہمارے ساتھ چلو۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز رات گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھاتھاکہ بڑا شیر بنا پھرتا ہے جوایک لال حویلی سے ڈرتا ہے.

مزید پڑھیں: لال حویلی پر کریک ڈاؤن، 500 کارکن گرفتار،راستے سیل
یاد رہے کہ گزشتہ روز رات گئےپولیس نے مختلف شہروں کی طرح شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے پانچ سو سے زائد کارکنوں اور حامیوں کو گرفتار کرلیا تھا اورساتھ ہی ٹرک پر آنے والا اسٹیج کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم بھی ضبط کرلیاتھا۔

واضح رہےکہ پولیس کا کہنا تھا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی پر لوگوں کو گرفتار کیا جائےگا،لال حویلی کے باہر اسٹیج لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں