تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر فائرنگ، 4 شہری شہید، 6 زخمی

راولپنڈی : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پربلا اشتعال فائرنگ کی جس میں 4 شہری شہید اور 6 افراد زخمی ہوگئے، جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اشتعال انگیزی سے باز نہ آئی، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی قانون کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کے احتجاج کے باوجود ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے چار شہری شہید اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پربلا اشتعال فائرنگ کی،کیل، نکیال، جندروٹ سیکٹرز میں فائرنگ کا پاک فوج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا،پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائیوں سے بوکھلائی بھارتی بی ایس ایف نے اس بار دیوالی پر رینجرز کو مٹھائی بھی نہیں بھجوائی۔

مقبوضہ کشمیر میں فریڈم فائٹر برہان وانی کی شہادت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیا ن تنازعات بڑھ گئے ہیں اوربھارتی فوج لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹروں پر اکثر بلا اشتعال فائرنگ کرتی رہی ہے جس سے اب تک کئی پاکستانی شہری شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -