تازہ ترین

شام : حلب میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں10گھنٹوں کی توسیع

شام : روس نے شامی شہر حلب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی میں دس گھنٹوں کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ روسی فوج نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان صدر ولاد یمیرپیوٹن کے حکم پر کیا، حلب میں جنگ بندی کا اطلاق چار نومبر جمعے کو صبح نو سے شام سات بجے تک ہوگا۔

اس سے قبل روس کا کہنا تھا کہ شامی شہر حلب پر روسی اور شامی حکومت کے فضائی حملوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا سلسلہ ابھی نافذ العمل ہے تاہم شہر میں شامی اپوزیشن گروہوں نے حملے جاری رکھے تو حکمت عملی میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔


مزید پڑھیں : حلب میں 3روزہ جنگ بندی ختم،روس کی فضائی بمباری


اس سے قبل 20اکتوبر کو بھی انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے وقفے میں 24 گھنٹے کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے 3روز کے بعد ہی روس کی جانب سے ایک بار پھر حلب پر شدید بمباری کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ  امریکہ نے روس اور شام کو خبردار کیا تھا کہ اگرحلب میں بمباری نہ رکی تو دونوں ممالک پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔


مزید پڑھیں : نیویارک: اقوام متحدہ کاشامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ


اقوام متحدہ کی جانب سے شامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید لڑائی میں حلب کے بیس لاکھ شہریوں کی زندگی کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔

خیال رہے عارضی جنگ بندی کا اطلاق شدت پسند گروہوں پر نہیں ہوتا۔

بین الاقوامی حلقے پر امید ہیں کہ پانچ سال جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ جس میں 270000 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔جبکہ لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے دور پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

 

Comments

- Advertisement -