اسلام آباد : انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز نے پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے بننے والی ویب سائٹ کا افتتاح کردیا، ویب سائٹ پر گوادر سے چائنہ تک تمام نقشےاور کاروباری معلوم دستیاب ہوں گی۔
سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان میاں سلطان نے ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر سیکرٹری جنرل انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان میاں سلطان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک میں معاشی ترقی کا انقلاب آئے گا، حکومت نے سی پیک پر صوبوں کے تحفظات دور کر دئیے۔
میاں سلطان نے بتایا کہ اٹھارہ جنوری کو کراچی میں سی پیک پر بزنس کانفرنس ہوگی، جس میں پاکستان چین کے علاوہ یورپ اور سارک ممالک سے بزنس کمیونٹیز شریک ہوگی، کانفرنس میں تمام ممالک ایکسپورٹ اور ٹیکنالوجی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مزید پڑھیں : پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت باقاعدہ تجارت کا آغاز
یاد رہے پاک چین راہداری منصوبہ کے تحت باقاعدہ تجارت کا آغاز ہو گیا ہے، چین سے لایا گیا تجارتی سامان ایبٹ آباد سے سخت ترین سیکورٹی میں گوادر کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور پولیس کی سخت ترین سیکورٹی میں چین سے لایا گیا سامان ایبٹ آباد سے سینکڑوں ٹرکوں اور کنٹینرز کے زریعے گوادر روانہ کردیا گیا، تجارتی سامان گزشتہ رات گلگت سے ایبٹ آباد پہنچایا گیا تھا۔