تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

مصر کی عدالت نےسابق صدرمحمدمرسی کی سزائے موت ختم کردی

قاہرہ : مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت ختم کردی اور مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رسان ایجنسی کے مطابق مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے محمد مرسی کے خلاف مقدمے کی دوبارہ سماعت کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ  جون دو ہزار پندرہ میں سابق صدر مرسی کے ساتھ ساتھ سو سے زائد ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے2011ء میں سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف شروع ہونے والی عوامی تحریک کے دوران جیل توڑنے کا منصوبہ بنایا تھا۔


مزید پڑھیں : مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنا دی


خیال رہے کہ حسنی مبارک کے دور اقتدار کے خاتمے کے بعد دو ہزار گیارہ میں محمد مرسی پہلے جمہوری صدر منتخب ہوئے تھے، تاہم صدر منتخب ہونے کے صرف ایک برس بعد ملک میں شروع ہونے والے بڑے عوامی مظاہروں کے تناظر میں جولائی 2013 میں آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتح السسی نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

محمد مرسی کو سربراہ السیسی نے دو ہزار تیرہ میں عہدے سے معزول کیا اور معزولی کے فوری بعد محمد مرسی کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور اور اخوان المسلمون پرپابندی عائد کردی تھی۔

اس سے قبل اپریل 2015 میں مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو 2012 میں مظاہرین پر تشدد اور گرفتار کرنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Comments

- Advertisement -