اشتہار

امریکی صدراوباما کی یونان آمد، ایتھنز میں ہزاروں افراد کا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

ایتھنز : امریکی صدرباراک اوباما کے دورہ یونان کے موقع پر ایتھنز میں عوام کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔

امریکی صدرباراک اوباما گزشتہ روز اپنے آخری سرکاری دورہ پر یونان پہنچ گئے، غیرملکی خبررساں ادارکے مطابق اوباما کی آمد کے موقع پر تقریباً سات ہزار سے زیادہ افراد نے احتجاج کیا۔

p5

- Advertisement -

p1

7

مظاہرین شامی تنازعہ،امریکا ترکی تعلقات، ڈونلڈٹرمپ کے صدر منتخب ہونے اور انکے تارکین وطن سے متعلق خیالات پر احتجاج کررہے تھے۔

مارچ سے روکنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا، مظاہرین نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے، جواب میں پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور واٹرکینن کا استعمال کیا۔

p2

p3
پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر اوباما یونان کے بعد جرمنی روانہ ہونگے، اپنے دورے کے آخری مرحلے میں صدر اوباما پیرو میں قیام اور ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون فورم میں شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں