اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستانی درآمدات نے امریکا میں 9ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے امریکا سے دو ہزار پندرہ میں لگ بھگ دوارب ڈالر کی درآمدات کیں، جو امریکا میں نو ہزار سے زائد بہترین معاوضہ والی ملازمتیں پیدا کرنے کا باعث بنیں۔

پاک امریکہ معاشی تعاون کے اعداد وشمار کے مطابق سال دو ہزار پندرہ میں امریکہ سے ایک ارب اسی کروڑ ڈالر کی مصنوعات پاکستان برآمد کی گئیں، جس کے باعث امریکیوں کیلئے نو ہزار دو سو ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔

رواں سال بھی جنرل الیکٹرک کو پاکستان ریلوے کیلئے پچپن انجن بنانے کا کنٹریکٹ ملا، اس کے علاوہ پاکستانیوں کی جانب سے امریکہ میں کی گئی سرمایہ سے مزید ایک ہزار افراد کا روزگار وابستہ ہے۔

- Advertisement -

پاکستان اور امریکہ نے کلین اینرجی پارٹنر شپ کا آغاز دوہزار پندرہ میں کیا، پارٹنر شپ سے سال دوہزار بیس تک پاکستان کے سسٹم میں تین ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی جائے گی۔

امریکی وزارت ِزراعت کے تحت پاکستانی اور امریکی سائنسدان نئے بیجوں کی ورائٹی متعارف کروانے میں مصروف ہیں، جو پیداوار میں اضافے کا سبب بنیں گے۔


مزید پڑھیں : امریکہ پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کرے، پاکستان


یاد رہے کہ رواں سال گذشتہ ماہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدہ کی کونسل ( ٹیفا ) کے آٹھویں اجلاس کے دوران پاکستان نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکی ٹیکسٹائل مارکیٹوں تک ترجیحی بنیادوں پر رسائی کو یقینی بنایا جائے اور آئی ٹی سے متعلقہ سروسز کے برآمدکندگان کو ویزوں کے اجراء میں آسا نی لائی جائے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں