اشتہار

آرمی چیف نے 13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جاوید قمر باجوہ نے تیرہ دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ، دہشت گرد باچا خان یونی ورسٹی، شہریوں اورسیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، سزائے موت پانے والوں میں پریڈلین، باچاخان یونیورسٹی اور مانسہرہ میں این جی او کے دفتر پر حملے کے ملزمان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشتگردوں میں میریٹ ہوٹل پر حملے کے ملزمان بھی شامل ہیں، دہشت گرد شہریوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔

- Advertisement -

سزا پانے والے دہشتگردوں میں لطیف اللہ محسود، عرفات، واحد علی، عبدالرحمان، میاں سید رحیم، نور محمد ، شیرعلی، قاسم شاہ، محمد عثمان، محمد وقار شامل ہیں۔


مزید پڑھیں : آرمی چیف نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی


یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے فوجی عدالتوں کی جانب سے 4 دہشت گردوں کو سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کی تھی ، فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والوں میں عطاء الرحمان ولد فقیر محمد، محمد صابر ولد الطاف گل، فاروق بھٹی ولد محمد اسحاق اور گل زریں ولد گل شریف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق یہ دہشت گرد عام شہریوں، سیکیورٹی فورسز، اے ایس ایف کے اہلکاروں کے قتل سمیت دیشت گردی کے سنگین مقدمات میں ملوث تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں