تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

وزیراعظم ہاؤس نے پرویز مشرف کے بیان کی تردید کردی

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان مصدق ملک نے جنرل(ر) پرویز مشرف کے ایک انٹرویو کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، وزیراعظم نے پرویز مشرف سے دو جنرلز کی برطرفی کی کوئی فرمائش نہیں کی۔

وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان میں ترجمان وزیراعظم ہائوس مصدق ملک نے کہا کہ پرویز مشرف کے نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے بیان میں صداقت نہیں، ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ دو میجر جنرلز کو برطرف نہ کرنے اور کشمیر کا معاملہ نہ اٹھانے پر نواز شریف اور پرویز مشرف میں چپقلش کا آغاز ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کی رات نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر اور آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا تھا کہ نواز شریف نے مجھے دو میجر جنرل کی برطرف کا کہا تاہم میں نے انکار کردیا جس کے بعد ان سے اختلافات کا آغاز ہوا، بعدازاں انہوں نے کشمیر کے معاملے کو اس وقت کے وزیراعظم واجپائی کے سامنے ٹھیک طرح اجاگر نہیں کیا جسے میں ںے غلط قرار دیا۔

مشرف کا انٹرویو میں یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی۔

انٹرویو میں پرویز مشرف نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ’’راحیل شریف اُن کے ماتحت تھے اس لیے انہوں نے حکومت سے معاہدہ کرکے مجھے بیرون ملک روانہ کروایا‘‘۔

پرویز مشرف نے تسلیم کیا تھا کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف نے ان کے خلاف کیسز میں ان کی مدد کی حکومت سے ڈیل کی اور بیرونِ ملک روانگی کا محفوظ راستہ فراہم کیا۔

سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف کے انٹرویو کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ آئین پاکستان کو توڑنے پر سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف عدالت میں سنگین غداری کا مقدمہ زیرسماعت ہے۔

Comments

- Advertisement -