اشتہار

پاکستانی خاتون تبسم سلیم نے مس ایلیگینٹ 2017 کا خطاب اپنے نام کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس : بیرون ملک مقیم پاکستانی نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معیشت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ جب بھی موقع ملتا ہے ملک کا نام روشن کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتے ، ایسی ہی مثال پاکستانی خاتون تبسم سلیم ہے، جنہوں نے فرانس میں میڈم ایلیگینٹ 2017 کا اعزاز اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں ہرسال مس ایلیگینٹ انٹرنیشنل مقابلہ کا انعقاد کیا جاتا ہے ، جس میں خوبصورت مگر نفیس خواتین کا انتخاب انتہائی عمدگی کے ساتھ کیا جاتا ہے

pak-1

- Advertisement -

بلاشبہ یہ ایونٹ بیہودگی سے پاک ہوتا ہے، اسی وجہ سے فرانس میں اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تبسم سلیم نے اس مقابلے میں حصہ لیا اور میڈم ایلیگنٹ 2017کا خطاب اپنے نام کرلیا۔

تبسم سلیم پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھتی ہے اور 2005سے فرانس میں مقیم ہیں اور اعلیٰ سرکاری عہدے پر اپنے فرائض باخوبی انجام دے رہی ہیں۔

تبسم سلیم کا کہنا تھا کہ فرانس میں رہتے ہوئے اپنے اس ٹائٹل کے ذریعے پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں