اسلام آباد: صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف کا کہناہےکہ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے دنیا کومحبت،امن اوربرداشت کا درس دیا۔
تفصیلات کےمطابق صدرممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نےمسیحی برادری کوکرسمس کت تہوار پر مبارکباد دی۔
کرسمس کے تہوار پرصدرممنون حسین کاکہناتھاکہ کرسمس حضرت عیسیٰ علیہ اسلام کی تعلیمات کی یاددلاتاہے،ان کی تعلیمات پوری انسانیت کےلیےقابل تقلیدہیں۔
صدرمملکت ممنون حسین کامزید کہناتھاکہ جمہوری حکومت بین المذاہب ہم آہنگی کےفروغ کےلیےکوشاں ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نےبھی مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباددیتےہوئے کہاکہ حضرت عیسیٰ علیہ اسلام نےدنیابھرکوامن،بھائی چارےاورانسانیت کادرس دیا،کرسمس محبت،امن اوربرداشت کی عکاسی کرتاہے۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ آئین قائداعظم کےرہنمااصولوں کےمطابق اقلیتوں کےحقوق کاضامن ہے،جمہوری حکومت اقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کےلیےپُرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری آج کرسمس کاتہوار منارہی ہے
واضح رہے کہ مسیحی برادری کی جانب سے آج کرسمس کاتہوار مذہبی عقیدت واحترام اور جوش جذبے کےساتھ منایا جارہاہے۔
عیسائی برادری کی جانب سےگرجا گھروں کو برقی قمقموں،اورپھولوں کے ساتھ نہایت خوبصورتی سے سجایاگیاہے۔