تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

پنٹاگون نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن : پینٹاگون نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے، امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن سے طے پانے والے معاہدے میں نائٹ وژن آلات کی تیاری، ٹارگٹ سسٹم کے سافٹ ویئر میں بہتری اور کوبرا ہیلی کاپٹر میں رات میں دیکھنے کی صلاحیت والے آلات کی تنصیب شامل ہے۔

معاہدے کی مجموعی مالیت انتیس ارب روپے سے زائد ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے لوک ہیڈ مارٹن کمپنی ٹارگٹ سائٹ سسٹم فلوریڈا میں تیار کرکے 2022 تک امریکی بحریہ اور پاکستان کے حوالے کرے گی اور پاکستان مجموعی مالیت کا 20 فیصد امریکا کو ادا کرے گا۔

اس سے قبل رواں برس جنوری میں بھی امریکا نے اسی نظام کی پاکستان کو فراہمی کے لیے لوک ہیڈ مارٹن سے 14 ملین ڈالر کا ایک اور معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ٹارگٹ سائٹ سسٹم کی پاکستان کو فراہمی آئندہ برس دسمبر میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نائٹ وژن کے ذریعے رات میں کارروائیوں اور دن میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مدد ملتی ہے اور یہ سسٹم علاقے کے بارے میں بروقت اور صحیح معلومات فراہم کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -